کوئٹہ، اخترآباد میں گیس لیکچ سے دھماکہ ، خاتون جاں بحق ، ایک شخص زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 14:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کوئٹہ کے علاقے اخترآباد میں گیس لیکچ سے ہونے والے دھماکے کے نیتجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق جمعرات کےروز کوئٹہ کے نواحی علاقے اختراباد کے ایک گھر میں اچانک زوادر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس اور ایدھی کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا ۔