ڈی ایس پی بالاکوٹ کیڈٹ فاروق کا شوہال معز اﷲ خان کا دورہ، رمضان میں چوری کی وارداتوں سے متاثرہ گھروں کا معائنہ

جمعرات 18 اپریل 2024 14:36

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی ایس پی بالاکوٹ کیڈٹ فاروق نے یونین کونسل شوہال معز اﷲ خان کے دورہ کے دوران رمضان میں چوری کی وارداتوں سے متاثرہ گھروں کا معائنہ کیا۔ معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں ڈی ایس پی کا پرجوش استقبال کیا اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی ایس پی کیڈٹ فاروق نے علاقہ میں سرچ آپریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئندہ منگل کو دن 11 بجے یونین کونسل شوہال معزاﷲ خان میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ نے ڈی ایس پی کیڈٹ فاروق کے فوری ایکشن اور کھلی کچہری منعقد کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور بھرپور شرکت کی یاددہانی کروائی۔ ضلعی پولیس سربراہ قمر حیات خان نے پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سن کر فوری حل کئے، آپ کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے درپیش مسائل حل کرنا اور فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں لیکن فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی اور غیر اخلاقی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :