وزیراعظم نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 14:40

وزیراعظم نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وزیر اعظم شہبازشریف نے بدرشہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز کی وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدر شہباز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں۔اس کے علاوہ بدر شہباز طویل عرصے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی میڈیا ٹیم کے مرکزی رکن بھی ہیں۔بدر شہباز گزشتہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران بھی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :