صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں، میئرپشاور

جمعرات 18 اپریل 2024 14:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) میئرپشاورحاجی زبیرعلی نے حالیہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ پشاورکے نواحی علاقوں کا دورہ کیا، میئرپشاور نے سیلاب سے متاثہ علاقے کے دورہ کے دوران متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کی لیے تمام وسائل بروے کارلائے جائیں گے جن علاقوں میں پانی کھڑا ہے وہاں مشینری کے ذریعے پانی کو ہٹایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان، بستر، کھانے پینے کی اشیا و نقد رقوم تقسیم کی گئی ہیں جبکہ سینکڑوں متاثرہ خاندان ابھی بھی امداد کےمنتظرہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت اورفنڈزجاری کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ عوام کو ریلیف پرپوری نہیں اتری۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا کوقدرتی آفت کا سامنا ہے اورخیبرپختونخوا سمیت پشاورکے عوام سخت مشکلات کا سامنا کر ر ہے ہیں۔انہوں نے بزنس کمیونٹی اورمخیرحضرات سےاپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کرکے کارخیرمیں اپناحصہ ڈالیں۔انہوں نے وزیراعلی سے اپیل کی کہ بارشوں کے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :