بٹگرام، منشیات فروش نے امام مسجد اور اہلیان علاقہ کی موجودگی میں بیان حلفی پیش کرتے ہوئے منشیات فروشی سے توبہ کر لی

جمعرات 18 اپریل 2024 14:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) بٹگرام، کمیونٹی کے تعاون سے انسداد منشیات مہم میں منشیات فروش نے امام مسجد اور اہلیان علاقہ کی موجودگی میں ڈی ایس پی کے دفتر میں بیان حلفی پیش کرتے ہوئے مکروہ دہندے سے توبہ کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او قمر حیات خان کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے ساتھ ساتھ کمیونٹی اینگیجمنٹ کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے. منشیات فروش فضل سبحان ولد علی اکبر سکنہ کوشگرام نے ڈی ایس پی منیر خان اور ایس ایچ او بنہ نوید خان کو امام مسجد کرگ اور اہلیان علاقہ کے ہمراہ بیان حلفی پیش کرتے ہوئے منشیات کے دہندے سے توبہ کرتے ہوئے معاشرے کے مفید فرد کی حیثیت سے زندگی کا آغاز کیا۔

عوامی حلقوں نے ڈی پی او بٹگرام کے اقدامات کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :