اسلام ایک آفاقی دستور حیات اور دین پر استقامت ہی دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی کے حصول کا واحد ذریعہ ہے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

عصر حاضر میں اغیار اپنے لٹریچرز اور سوشل میڈیا سائنس سے مسلم امہ اورخصوصاً نوجوان نسل کو اپنی طرف راغب کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں، ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ننکانہ

جمعرات 18 اپریل 2024 15:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا ہیکہ اسلام ایک آفاقی دستور حیات ہے اور دین پر استقامت ہی دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔عصر حاضر میں اغیار اپنے لٹریچرز اور سوشل میڈیا سائنس سے مسلم امہ اورخصوصاً نوجوان نسل کو اپنی طرف راغب کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں،تاہم ہمیں چاہیے کہ اللہ اوررسول اکرم? کے احکامات کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حقیقی اسلامی معاشرہ کا قیام افراد کی ذہنی و فکری اصلاح کے ساتھ مشروط ہے اور ہمیں حقیقی اسلامی معاشرہ کے قیام کیلئے انفرادی اصلاح پر توجہ دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ جس طرح کی مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ انسان کی بنیادی خواہشات ہیں کیونکہ لوگوں نے دنیاوی مال و دولت اور دیگر ضروریات کو ہی اپنا سب کچھ سمجھ رکھا ہے جس کے لیے اپنے جیسے انسانوں سے توقعات وابستہ کر لی گئی ہیں ،جبکہ انسان کو اپنی آرزوؤں اور خواہشات کو اللہ اور اس کے رسول?کی خوشنودی کو تابع بنانا ہوگا انہوں نے مزید کہا ہے مسلمانوں کو اپنے دین پر استقامت میں کمی کے نتیجہ کے باعث اسلام دشمن باطل عقائد و نظریات بتدریج فروغ پارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :