اسسٹنٹ کمشنرز اور میجسٹریٹس کا اپنے علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنرز اور میجسٹریٹس کا اپنے اپنے علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق میجسٹریٹس سٹی نے 21 بھکاریوں کو ایف سیون ، ایف سکس اور گردونواح کے علاقے سے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ۔ مزیدبرآں پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :