اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 15:35

اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اٹک کی تحصیل پنڈیگھیب میں سرکاری سکول سے سولر پلیٹس چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مسماۃ ن ب نے تھانہ پنڈیگھیب میں درخواست دی کہ گورنمنٹ گرلزسکول ڈھوک بڑھکی میں ہیڈ مسٹریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہوں صبح سکول پہنچی تو معلوم ہوا کہ سکول کی چھت سے 2 عدد سولر پلیٹس کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ہے ۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے سولر پلیٹس چوری کرنے والا ملزم کاشف شہزاد ولد محمد سلیم سکنہ پنڈیگھیب کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :