اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے

جمعرات 18 اپریل 2024 15:35

اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم اور 5 عدد اصیل مرغے قبضے میں لے کر مقدمہ درج۔کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ باہتر پولیس کی ٹیم بسلسلہ گشت جھنگ چوک میں موجود تھی کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ کاملپور مائیاں میں کھلی جگہ پر چند اشخاص مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے میں مصروف ہیں جس پر تھانہ باہتر پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر ریڈ کیا تو 10 ملزمان عتیق خان ولد اورنگزیب، دانش خان ولد بشارت خان، قاسم شہزاد ولد ریاست علی سکنائے کاملپور مائیاں، محمد عرفان ولد محمد اعجاز، سجاد احمد ولد حاجی احمد، عامر شہزاد ولد محمد صادق سکنائے باہتر، ثاقب اقبال ولد عبدالمالک سکنہ لنگر، احتشام علی ولد قاسم سکنہ جھنگ، رفاقت خان ولد حلال جان سکنہ افغانستان حال باہتر اور شعیب مقصود ولد مقصود خان سکنہ بھگوئی کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی رقم 10750 روپے اور موبائل فونز مالیتی 250000 روپے قبضہ پولیس میں لے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

\378