ضلعی دفتر زکوٰۃ کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام زکوٰۃ ڈے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2024 15:43

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ضلعی دفتر زکوٰۃ کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام زکوٰۃ ڈے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر رضوان منظور دیگر افسران و سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر رضوان منظور نے کہا کہ صاحب استطاعت لوگ اپنی زکوٰۃ محکمہ زکوۃ کے ذریعے مستحقین تک پہنچائیں محکمہ زکوۃ شفاعت کے ساتھ زکوٰۃ کی رقوم مستحق افراد تک ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے جس کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاحب استطاعت لوگ محکمہ زکوۃ پر اعتماد کریں اور اپنی زکوٰۃ کی رقوم محکمہ زکوٰۃ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں، سیمینار کے اختتام پر آگاہی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا اور شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے\378

متعلقہ عنوان :