اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ، پانچ ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 15:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اٹک پولیس کا منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،چرس، شراب اور پسٹل برآمد کر کے 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

اٹک پولیس نے منشیات سمگلر ناصر علی ولد مظفر علی اور محمد جنید ولد نزاکت علی سکنائے حسن ابدال کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم ناصر علی سے 1860 گرام چرس اور محمد جنید سے 1600 گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال اور سٹی اٹک پولیس نے شراب سپلائرز ناصر گل ولد عنایت سکنہ حسن ابدال اور اسلم جان ولد خورشید سکنہ عید گاہ اٹک شہر کی تلاشی لینے پر ہر دو ملزمان سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ حضرو پولیس نے دوران گشت طاہر ولد عبدالکریم سکنہ حضرو سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\378