ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود کا دور افتادہ تھانہ چودھوان کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 15:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایس پی صدر اور ایس ایچ او نے سیکورٹی انتظامات بارے بریف کیا،ڈیرہ پولیس عوام کی جان ومال کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ناصر محمود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود نے دور افتادہ تھانہ چودھوان کا دورہ کیا ایس پی صدر عمر حیات خان بھی ہمراہ تھے۔ تھانہ پہنچنے پر ایس ایچ او سید قمر خان و دیگر عملہ نے ڈی پی او کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

مکمل تھانہ کا معائنہ کرایا اور کئے گئے سیکورٹی انتظامات بارے بریف کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ پولیس عوام کی جان ومال کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں عوام الناس دہشتگردی و دیگر جرائم کیخلاف جنگ میں ڈیرہ پولیس کا ساتھ دے۔ تھانہ میں تعینات عملہ کو دہشت گردی کا بھرپور انداز میں جواب دینے پر ڈی پی او ڈیرہ شاباش بھی دی۔

متعلقہ عنوان :