سمبڑیال، پولیس کی کارروائی، ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے پر دو ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 16:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سمبڑیال پولیس نے ہیلپ لائن پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے مخالفین کیخلاف کارروائی کروانے کی خاطر پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی کالیں کیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سمبڑیال کے علاقے محلہ سلیم پورہ میں پولیس نے ہیلپ لائن پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والے دو ملزمان وسیم اور مظفر کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان نے پرانی رنجش پر مخالفین کیخلاف ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کی۔ ہیلپ لائن پر جھوٹی کال کرنے والے دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ سمبڑیال میں مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی نمبر 15 پر جھوٹی کال کرنے والوں کیخلاف ضلع بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :