جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن ، مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 16:29

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03 ملزمان شبیر عرف لاہوری، ناصر رشید اور محفوظ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے180 لیٹر دیسی شراب اور 01 عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سول لائینز، تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ تھانہ صدر یزمان اور تھانہ ڈیراور پولیس نے 06 ملزمان عبدالحنان، زاہد، نعمان شاہ، فہیم، طارق محمود اور صدیق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05 عدد پسٹل 30 بور اور 01 عدد 9mm برآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :