پک اپ گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی ، درجن سے زیادہ افراد زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 16:29

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کوٹلی ستیاں سانٹھ انوالی کے بچھورن روڈ پر بیدار ہاؤس کے قریب پک اپ گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی ، گاڑی میں درجن سے زیادہ افراد سوار تھے جو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مسافر سکولوں کے بچے مردو خواتین سوار تھے ، گاڑی گہری کھائی میں جاگری حادثے میں زخمی ہونے والے افراد مردو خواتین و بچوں کو ریسکیو 1122اور مقامی افراد کی مدد سے سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں منتقل کر دیا گیاگاڑی کاڈرائیور ستار عرف کالا چلا رہا تھا جو حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :