علی یونس نے عالیہ ریاض کے ساتھ تصویرپوسٹ کردی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے آغاز کے موقع پر دونوں نے ساتھ تصویر بنوائی

جمعرات 18 اپریل 2024 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) علی یونس نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی اور اپنی اہلیہ عالیہ ریاض کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے آغاز کے موقع پر دونوں نے ساتھ تصویر بنوائی۔

(جاری ہے)

علی یونس اس سیریز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ عالیہ ریاض پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ 12 اپریل کو لاہور میں دونوں کا نکاح ہوا تھا۔ علی یونس سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی ہیں۔واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔