سولہویں قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ خوش گپیوں میں مصروف رہے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سولہویں قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ ا جلاس سے خطاب سے قبل اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ خوش گپیوں میں مصروف رہے۔ اجلاس سے قبل اراکین ٹولیوں کی صورت میں تبادلہ خیال کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمر اہ مسلسل اپنی نشست پر کھڑے رہے اور اس دوران پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے اراکین ان کے پاس آ کر آصفہ بھٹو زرداری کو مبارکباد دیتے رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عر فان صدیقی بھی اجلاس سے قبل ہال میں مختلف اراکین سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔