پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن

(اے پی این اے) کے ساتھ مشاورت آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن(APNA) کے ایک وفد نے مجوزہ لائسنس ٹیمپلیٹ پر ان کی قابل قدر بصیرت اور ماہرانہ رائے کے پیش نظر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن سے ملاقات کی

جمعرات 18 اپریل 2024 17:31

پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2024ء) آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن(APNA) کے ایک وفد نے مجوزہ لائسنس ٹیمپلیٹ پر ان کی قابل قدر بصیرت اور ماہرانہ رائے کے پیش نظر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن سے ملاقات کی۔
 دوران ملاقات اے پی این اے کے عہدیداروں نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا اور عام طور پر سی وی اے ایس لائسنس سروسز سیگمنٹ کے بارے میں متعلقہ چیلنجز سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔

مزید برآں، لائسنس ٹیمپلیٹ میں مجوزہ تبدیلیوں پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی اے نے وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا وہ باضابطہ طور پر اپنے تبصرے تحریری طور پر اتھارٹی کو جمع کرائیں۔

پی ٹی اے اس شعبے کو ریگولیٹ کرنے کے لئے مشترکہ ماحول پر یقین رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیلی کام کے شعبے کے لئے مشاورتی نقطہ نظر کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مجوزہ سی وی اے ایس لائسنس ٹیمپلیٹ پر اس مخصوص مشاورت کے لئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مقررہ وقت کے دوران بالمشافہ تبادلہ خیال اور تحریری درخواستوں کے ذریعے آراء کی طلبی کے ذریعے اس عمل میں فعال طور پر شامل کیا گیاتھا ۔
واضح رہے کہ سی وی اے ایس لائسنس ٹیمپلیٹ پر جاری مشاورت آج یعنی 17 اپریل 2024 کو اختتام پذیر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :