پنجاب بھر میں 1124 ٹریفک حادثات ، 12افراد جاں بحق، 1270زخمی ہوئے

جمعرات 18 اپریل 2024 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1124ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں589افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔681معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں616ڈرائیوز،30کم عمرڈرائیور، 510مسافراور156پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت261متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 83حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان70حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1282متاثرین میں 985مرد اور285خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 216افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور683افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ383زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں985موٹرسائیکلز،71آٹورکشے،141کاریں ،36وین،7مسافر بسیں ،21ٹرک اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔