پولیو مہم میں بوگس ڈیوٹیوں کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے افراد کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ‘سی ای او ہیلتھ قصور

جمعرات 18 اپریل 2024 19:44

پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر قصور ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں بوگس ڈیوٹیوں کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے افراد کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے اور لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔پھولنگر کے نواحی علاقہ ہلہ میں گزشتہ روز ہسپتال عملہ کی پولیو میں ڈیوٹی کرنے اور ہسپتال بند ہونے کی خبر شائع ہونے پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ قصور ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طلحہ شیروانی کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولت فراہم کرنا ہے ،محکمے میں کرپشن اور کرپٹ عملے کی کوئی جگہ نہیں ہے ابھی ہم اس پر مزید کاروائی کر رہے ہیں اور ایسے کرپشن کرنے والے افراد کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ عالمگیر سی ڈی سی سپروائزر جو ھر پولیو مہم میں جعلی ٹیمز اور ایریا انچارجز کے نام پر لاکھوں کی کرپشن کرتا رہا ہے اسے فوری پولیو مہم سے ہٹا دیا گیا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب اور عالمی ادارہ صحت سے اس کے خلاف اعلی سطح پر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور اس لوٹی ھوئی رقم واپس لیکر قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :