راولپنڈی،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں مبینہ کار چوروں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان گاڑی چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار

جمعرات 18 اپریل 2024 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں مبینہ کار چوروں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان گاڑی چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہو گئے پولیس نے 15 کال پر ائیر پورٹ کے علاقہ سے گاڑی چوری کی اطلاع ملنے پر فوری ناکہ بندی کی توملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔