چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت

جمعرات 18 اپریل 2024 20:24

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، چیف جسٹس معمول کے مطابق لاہور میں ہیں اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں۔