احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے تاہم یہ اخلاق کے دائرے میں ہونا چاہیے ، سائرہ افضل تارڑ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے تاہم یہ اخلاق کے دائرے میں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ کہ سخت ترین سیکورٹی کی وجہ سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہورہا ہی.

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیگی خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ اب پارلیمنٹ وہ پارلیمنٹ نہیں لگتی ہے جو پہلے تھی اب تو ہر جانب پولیس اور ایف سی کے پہرے اور سخت سیکورٹی ہے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر اپوزیشن احتجاج کرتی ہے میرے سسر رفیق تارڑ مرحوم کے خطاب کے موقع پر پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا اور ہر دور میں یہ احتجاج ہوتا آیا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کرے مگر یہ احتجاج اخلاق کے دائرے میں ہونا چاہیے گالم گلوچ اور ہلڑ بازی نہیں ہونی چاہیے… اعجاز خان