’’چیف منسٹرلاہورری ویمپنگ پلان‘‘ کے لئے 30 جون کی ڈیڈلائن مقرر
بلدیہ عظمیٰ کی 188 اور واسا کی 207 سکیمیں مکمل ہوں گی، وزیربلدیات ذیشان رفیق
جمعرات 18 اپریل 2024 20:26
(جاری ہے)
امید ہے کہ 25 اپریل تک ہر سکیم کی جی آئی ایس میپنگ مکمل ہو جائے گی۔
پی سی ون 10 روز میں مکمل کرلیا جائے اور ایک ماہ کے اندر سکیموں کی ٹینڈرنگ ہوگی جبکہ ڈپٹی کمشنر بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور نگرانی کریں گی۔ ذیشان رفیق نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کا ایک ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایت کی ہے، اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ری ویمپنگ مکمل ہونے پر لاہور میں چار پانچ سال تک کسی نئی ترقیاتی سکیم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے کہا کہ ہر علاقے کا ایم پی اے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔ سکیموں کی تکمیل کے بعد لاہور میں کوئی ٹوٹی گلی یا سڑک باقی نہیں رہے گی۔ زیادہ فوکس ماضی میں نظرانداز شدہ علاقوں پر ہوگا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ ری ویمپنگ پلان کے دوران شجرکاری اور اینٹی سموگ اقدامات کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ری ویمپنگ پلان کے دوران موثر مانیٹرنگ میکانزم کام کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے بتایا کہ پانچ روز میں ڈی ڈی ڈبلیو پی سے سکیموں کی منظوری لے لی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈیش بورڈ بھی قائم کر لیا جائے گا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے واسا کے دفاتر کا دورہ کیا اور صارفین کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے وزیر بلدیات کو شکایات ڈیسک اور مانیٹرنگ سیل کے امور پر پر بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.