صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سٹی نمبر ون پشاور کے امتحانی ہال کا دورہ
وزیر تعلیم نے امتحانی نظام کا جائزہ لیا اور طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
جمعرات 18 اپریل 2024 20:31
(جاری ہے)
سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری اسفندیار خٹک اور چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصراللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ وہ بطور وزیر تعلیم ، ان کی ٹیم اورسیکرٹیریٹ کی ٹیمیں صوبہ بھر کے امتحانی ہالوں کا جائزہ لے رہی ہیں، اور امتحانی نظام میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کی تیاریاں مکمل ہیں، والدین اور طلبہ مطمئن رہیں ان کو اپنی محنت کا صلہ ملے گا۔ اور امید ہے کہ میرٹ کے نظام سے گزرنے والے بچے آگے جا کر ملک کی بہتر خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب اور میرٹ بیسڈ امتحانات کیلئے ضلعی انتظامیہ،پولیس، واپڈا اور دیگر اداروں کی بھرپور مدد حاصل ہے۔ وزیر تعلیم نے جاری امتحانات کے حوالے سے کہا کہ امسال صوبہ بھر سے 8 لاکھ 93ہزار 524 طلباء و طالبات میٹرک کے امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں کلاس نہم کے چار لاکھ 57 ہزار اور دہم کے چار لاکھ 35 ہزار طلباء و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیںاور صوبہ بھر میں کل 3569 امتحانی ہال قائم کیے گئے ہیں، اسی طرح امتحانات میں صوبہ بھر سے تقریبا 24 ہزار سپروائزری عملے کی خدمات حاصل ہیں۔ امتحانات کو کامیاب اور شفاف بنانے اور شکایات کی ازالے کے لیے محکمہ تعلیم میں انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے سیکرٹیریٹ میں قائم مانیٹرنگ سیل کا بھی دورہ کیا اور صوبہ بھر کے امتحانی ہالز کا جائزہ لیا۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.