گورنر سندھ سے صوبائی وزیر سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی ملاقات

سیاحتی مقامات کی بہتری ، صوبہ کی ثقافت کے فروغ کے اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 اپریل 2024 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے صوبائی وزیر سیاحت ،ثقافت ،آثار قدیمہ اور نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاحتی مقامات کی بہتری ، صوبہ کی ثقافت کے فروغ کے اقدامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کے سیاحتی مقامات پر بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں سیاحوں کی دلچسپی کے بیشمار مقامات ہیں، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ کی ثقافت کے فروغ کے لئے بھی مربوط اقدامات ضروری ہیں۔ قبل ازیں صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے گورنر سندھ کو اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :