مغربی نظام آئین پاکستان کی صریحاً خلاف ورزی ہے، مولانا عبد الماجد

جمعرات 18 اپریل 2024 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی معاشی نظام کی مکمل بحالی سے ہمارے سارے کام بطریق احسن انجام پاسکتے ہیں لیکن افسوس حکمران عالمی طاقتوں کے دبا میں ہیں جس کی وجہ سے ملک میں اسلامی معاشی نظام کے بجائے مغربی نظام رائج ہے حالانکہ ملک میں مغربی نظام آئین پاکستان کی صریحا خلاف ورزی ہے مگر آئین و قانون کی پامالیوں کی کسی کو بھی فکر نہیں سب اپنے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الماجد فاروقی نے مولانا محمد عکاشہ کے ہمراہ مدرسہ تعلیم القرآن میں قاری محمد اسحاق چشتی، قاری محمد ندیم و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ اسلام دوسرے ادیان کی طرح صرف چند اخلاقی اصولوں کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل نظام حیات ہے یہ زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کی مکمل راہنمائی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کی جڑ مغربی نظام ہے اور جب تک مغربی نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا اسوقت تک ملکی استحکام نا ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :