امریکی وزیرِخارجہ کی 23 اپریل کو آمد، چین کا خیر مقدم

جمعرات 18 اپریل 2024 21:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) چین نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے مجوزہ دورہ بیجنگ کا خیر مقدم کیا ہے۔غیر ملکی خبر ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن 23 اپریل سے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ دورہ چین کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر روسی دفاعی صنعت کی تعمیر میں چین کے تعاون پر امریکی خدشات کا اظہار بھی متوقع ہے۔چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا سے مسلسل مطالبہ کیا ہے کہ وہ منصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اپنے جائز حقوق، مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :