اسی شہر کا باسی ،مسائل کا اندازہ ہے ،سینیٹ میں وفاق سے منسلک تمام مسائل اجاگر کر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائوں گا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کے لئے کوئٹہ کی ریلوے کالونی میں معتبرین کی جانب سے چائے پارٹی کا اہتمام ،معتبرین کی جانب سے سیدال خان کو ڈپٹی چیئر مین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیدال خان ناصر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ۔

(جاری ہے)

میں اس شہر کا باسی ہوں مجھے یہاں کے تمام مسائل کا اندازہ ہے، سینیٹ ایوان بالا میں وفاق سے منسلک تمام مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھاوں گا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے لئے ایک ماسٹر پلان تیار کریں گے، بلوچستان کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ یہاں کے بجلی اور گیس کے مسائل کا بھی علم ہے، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ۔

بلوچستان کے بجلی اور گیس کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کروں گا ،بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے ،بلوچستان کی عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اور صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہوں گا، ترقیاتی عمل میں تیزی لانے سے عوام کا معیار زندگی تیزی سے بدلے گا۔