بارشوںسے صوبہ کے مختلف علاقوںمیں کیسکوکے برقی تنصیبات اور کھمبوں کو نقصان پہنچا، کیسکو

جمعرات 18 اپریل 2024 21:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) حالیہ شدیدبارشوںکی وجہ سے صوبہ کے مختلف علاقوںمیں کیسکوکے برقی تنصیبات اور کھمبوں کو نقصان پہنچاہے اور بدھ کے روز مکران میں شدید بارش کے باعث 132Kvگوادر۔انڈسٹریل اسٹیٹ ٹرانسمیشن لائن کاایک ٹاورگرگیاجس کے نتیجے میں انڈسٹریل اسٹیٹ، پسنی ، اورماڑہ گرڈاسٹیشنوںکو بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرشفقت علی نے کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) اور گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ موسم میں بہتری آنے کے بعد متاثرہ132Kv ٹاورکی مرمت وبحالی کاکام ہنگامی بنیادوںپر شروع کیاجائے تاکہ متاثرہ گرڈاسٹیشنوں کے صارفین کی بجلی جلد ازجلد بحالی کوممکن بنائی جاسکے۔علاوہ ازیں گزشتہ روزکے شدید بارش کی وجہ سے اورماڑہ گرڈاسٹیشن کادیواربھی گرگیا۔

اس کے علاوہ پشکان اور نگور فیڈرزکے بھی کچھ کھمبے بارش کی وجہ سے گرگئے ہیں۔ تاہم بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کااندازہ لگایاجارہاہے کیونکہ کچھ متاثرہ علاقوںمیں زمینی راستوںکی رسائی اور پانی میں کمی کے بعد سروے کا عمل شروع کرکے ہونے والے نقصانات کاانداز ہ لگایاجاسکے گا۔