لاہور ، مختلف واقعات میں 2خواتین کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا

رائے ونڈ میں شوہر اشفاق نے مبینہ طور پر بیوی کو گلے پر چھری کے وار کر کے قتل کر ڈالا ،موقع سے فرار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف واقعات میں 2خواتین کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ پولیس کے مطابق رائے ونڈ کے علاقہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کے بعد قتل کر دیا ۔ ملزم اشفاق نے بیوی آسیہ بی بی کو پہلے استری سے تشدد کا نشانہ بنایا ، پھر ملزم نے گلے پر چھری کے وار کر کے قتل کر ڈالا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جو موقع سے فرار ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔ جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب شادباغ میں نالے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت سحر کے نام سے ہوئی ۔خاتون کچھ دن پہلے سسرالیوں سے ناراض ہوکر میکے آئی ۔ ایک روز قبل سسرالی مناکر کر خاتون کو ساتھ لے گئے تھے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے معاملے کے بارے میں رپوٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کوجلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔