اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 21:54

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کو چیک کیا ۔ہسپتال کا تمام عملہ موجود تھا اور صفائی کی صورتحال بہتر تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔مریض وہاں فراہم کی جانے والی خدمات سے مطمئن تھے ۔اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر بنیادی مراکز صحت میں تمام سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :