سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ، جس سے پاکستان کو یومیہ10.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری غازیج سندھ میں گیس دریافت کرلی، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماری پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا تھا کہ دریافت سے پاکستان کو یومیہ10.5ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہاؤ یومیہ10.5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا۔ماری پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ غازیج بلاک میں 100فیصد حصص ماری پٹرولیم کے پاس ہیں۔گذشتہ ہفتے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ سجاول میں 12 لاکھ 40ہزار اسٹینڈرڈکیوبک میٹر گیس کاذخیرہ ملا ہے، دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔