فیصل آباد، تیز رفتار ویگن کو حادثہ ، 7 مسافر زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) فیصل آباد میں تیز رفتار ویگن موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس سے 7 مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسافر ہائی ایس ویگن سمندری سے فیصل آباد آ رہی تھی کہ جھال چوک پل کے نیچےتیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس سے سوار 50سالہ نبیلہ یاسمین زوجہ عاشق علی،33سالہ احسان الٰہی ولد اﷲ رکھا،42سالہ شریف خان ولد محمد خان،22سالہ ارسلان ولد سلطان،23سالہ میمونہ زوجہ وسیم،63سالہ بشیراں بی بی زوجہ عارف ، 60سالہ گلزار احمد ولد نذیر احمد اور دیگر بری طرح زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا، جہاں پر 3مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔