پشاور،قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے

جمعرات 18 اپریل 2024 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے،انتظامات مکمل کرلئے گئے ، انتخابی مہم جمعہ اور ہفتہ کی آدھی رات اختتام پذیر ہوگی۔خیبرپختونخوا کے ایناے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آء خان ، پی کے 22باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوںپر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے۔

۔

(جاری ہے)

جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، انتخابی مہم جمعہ اور ہفتہ کی آدھی رات اختتام پذیر ہوگی، مجموعی طور پر 49 امیدواروںمیں مقابلہ ہورہا ہے، این اے 8 باجوڑ میں 7, امیدواروں، این ای44 ڈی آء خان میں 19, پی کے 22 کوہاٹ میں 13 اور پی کے 91 باجوڑ میں 10 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہیگی۔انانتخابات میں 14لاکھ 71 ہزار سے ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرزکی تعداد 7لاکھ 99 ہزار 7سو 39 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 72 ہزار 2سو 16 ہے۔الیکشن کے لئے مجموعی طور پر 892 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ 139 پولنگ اسٹیشن زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں۔