ساہیوال، تین منشیات کے سمگلروں کو 43سال قید ،12لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں

جمعرات 18 اپریل 2024 20:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال بشیر احمد نے منشیات کے تین سمگلروں جاوید، محمد اعظم اور شیخ عابد کو مجموعی 43سال قید سخت بارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

جاوید نذیر چک80پانچ آر کو 22سالہ قید سخت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے جرمانہ، چک53پانچ ایل کے محمد اعظم کو گیارہ سال قید سخت اور دو لاکھ روپے جرمانہ، چک98نو ایل کے شیخ عابد یعقوب کو دس سال قید سخت اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔تینوں مجرموں کو پولیس نے بھاری منشیات سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا۔