مانسہرہ پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ بستی دارہ کے رہائشی سید محسن نے 7 اپریل کو تھانہ لاری ڈہ میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی مہران گاڑی نامعلوم ملزمان چوری کرکےلے گئے ہیں،پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،دوران تفتیش پولیس نے واردات میں ملوث 06 ملزمان خرم ،نعمان عزیز،بابر، مجاہد شاہ،سرتاج عمران اور مراد خان کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی بھی برآمد کر لی۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :