لگتا ہے بانی پی ٹی آئی دوست ملک کیخلاف بیان دینے کی ہدایات دیتے ہیں، عطا تارڑ

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی ہدایات دیتے ہیں دوست ملک کیخلاف بیان دو اور پھر تردید آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی ہدایات دیتے ہیں دوست ملک کیخلاف بیان دو اور پھر تردید آجاتی ہے ان کی جماعت میں یہ نوبت کیوں آتی ہے کہ ایسے بیانات دیں ہم دوست ممالک سے تعلقات مضبوط اور سرمایہ کاری بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کا وفاق کو مضبوط کرنے اور اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے بہت اچھا خطاب تھا وہاں کچھ لوگ نعرے لگا رہے تھے لیکن ان کو خیال ہونا چاہیے تھا کہ سفیر بیٹھے ہوئے ہیں۔