چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس، لال شہباز قلندر کے مزار کی تزین وآرائش کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سہون شہر کی بحالی ، لال شہباز قلندر کے مزار کی تزین وآرائش اور جامشورو سے سہون تک دوہرے کیئرج وے روڈ کی ہدایت کی گئی، چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرس کے دوران زائرین کو مزار تک پہنچنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ،مزار کی جانب جانے والی سڑکوں ،گلیوں کو کشادہ کرنے اور تجاوزات کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ، بس اسٹینڈ ز کی بحالی اور ڈرینج اسکیموں کو بہتر کیا جائے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سید اعجاز شاہ کو ہدایت کی کہ مزار کی جانب جانے والی سڑک کو کشادہ کرنے کا منصوبہ بنایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :