Yاوستہ محمد پولیس مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 22:35

W کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) اوستہ محمد پولیس. پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد کا اسپیشل مہم گرفتاری ملزمان کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد سید جاوید اقبال غرشین کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانی سب انسپکٹر منظور احمد جمالی ایس ایچ او صدر اوستہ محمد نے دوران ناکہ بندی قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نثار احمد ولد احمد خان قوم لانگو ساکن بنگل دڑو کو گرفتار کیا ہے۔مذید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :