?چمن میں بارشوں نے تباہی مچا دی

ٴْتند و تیز بارشوں کا سلسلہ جاری نشیںی علاقے زیر آب سیلابی پانی ایک بچے کو بہا کر لے گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:35

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) چمن میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے بیشتر علاقوں میں تند و تیز بارشوں کا سلسلہ جاری نشیبی علاقے زیر آب سیلابی پانی ایک بچے کو بہا کر لے گئی سخت جدوجہد کے بعد بچے کی لاش سیلابی پانی سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا شین تالاب علاقے میں ایک گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گء گاڈی میں سوار افراد کو بچالیاگیا جبکہ کلی روز الدین رحمان کہول روڈ شین تالاب روغانی کالج روڈ کے علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل متعدد مکانات گرنے کی اطلاع ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کے مطابق لیویز فورس چمن کے مختلف علاقوں میں روانہ کردی گئی ہے چمن شین تالاب علاقے میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 6افراد جاں بحق ایم ایس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4خواتین اور دو بچے شامل ہے لاشیں سول ہسپتال چمن منتقل کر دیئے گئے چمن میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے چمن شہر کی تمام تر سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہے چمن کے بیشتر علاقوں میں تند و تیز بارشوں کا سلسلہ جاری نشیںی علاقے زیر آب سیلابی پانی ایک بچے کو بہا کر لے گئی سخت جدوجہد کے بعد بچے کی لاش سیلابی پانی سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا شین تالاب علاقے میں ایک گاڈی سیلابی پانی میں پھنس گئی گاڑی میں سوار افراد کو بچالیاگیا جبکہ کلی روز الدین رحمان کہول روڈ شین تالاب روغانی کالج روڈ کے علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل متعدد مکانات گرنے کی اطلاع ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کے مطابق لیویز فورس چمن کے مختلف علاقوں میں روانہ کردی گئی ہے چمن شین تالاب علاقے میں گھروں کی چھتیں گرنے سے چھ افراد جان بحق ایم ایس کے مطابق جان بحق افراد میں چار خواتین اور دو بچے شامل ہے لاشیں سول ہسپتال چمن منتقل کر دیئے گئے شہر میں مواصلاتی نظام درہم برہم کی اطلاعات ضلعی انتظامیہ سے فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے کی اپیلیں سول ہسپتال چمن میں ایمرجنسی نافذ کردی گی ہے ڈاکٹروں کو حاضر ہونے کا حکم تین افراد زخمی حالات میں اب سول ہسپتال پہنچانے کے بعد کوئٹہ منتقل چمن شاہراہ درہ کوژک کے مقام پر بند ہوگی ہے سیلابی پانی کی وجہ سے مٹی کے تودے سڑک پر گر گئے جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوکر رہ گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔