پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا بیلجیئم کی یونیورسٹی آف گینٹ کا دورہ ، ریکٹر اور پاکستانی طلباء سے ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 00:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) برسلز۔ بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے جمعرات کو بیلجیئم کی یونیورسٹی آف گینٹ کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے ریکٹر ریک وین ڈی وال اور پاکستانی طلباء سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" پر بیلجئیم میں پاکستانی سفارت خانے کی پوسٹ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور بیلجئیم کے درمیان علمی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور یونیورسٹی میں پاکستانی اسکالرز کی طرف سے پیروی کئے جانے والے جدید نوعیت کے منصوبوں کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :