ایرانی حملوں پر اسرائیل کی جوابی کارروائی وسیع تر علاقائی جنگ کا خطرہ بنے گی، اردن

جمعہ 19 اپریل 2024 10:10

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) اردن نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں پر اسرائیل کی جوابی کارروائی وسیع تر علاقائی جنگ کا خطرہ بنے گی ۔ العربیہ کے مطابق اردن کے وزیرِ خارجہ نے خبردار کیا کہ ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کی جوابی کارروائی اس بات کا حقیقی خطرہ بن سکتی ہے کہ پورا خطہ ایک تباہ کن جنگ کی لپیٹ میں آ جائے۔

(جاری ہے)

اردن کے سرکاری میڈیا کے جاری کردہ ایک انٹرویو میں ایمن الصفادی نے کہا کہ ان کا ملک بڑی طاقتوں کو کشیدگی کو روکنے کے لیے آمادہ کر رہا ہے جس کے علاقائی استحکام اور سلامتی پر دور رس نتائج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خطرات بہت بڑے ہیں جو پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتے ہیں جو اس خطے میں ہمارے لیے تباہ کن ہو گا اور ان سے باقی تمام دنیا بشمول امریکاپر اس کے سنجیدہ اثرات ہوں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ صورتِ حال نہایت خطرناک ہے۔ علاقائی عدم استحکام کے امکانات حقیقی ہیں اور اسے روکنا ہو گا۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :