روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی

DW ڈی ڈبلیو جمعہ 19 اپریل 2024 11:40

روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2024ء) روسی حکومت نے فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) سے تعلق رکھنے والے جرمن تھنک ٹینک، فریڈرک ناومین فاونڈیشن کو "ناپسندیدہ" قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگادی ہے۔

فاونڈیشن کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعرات کو بتایا تھا کہ روسی وزارت انصاف نے اس تنظیم کو ایک دن قبل ہی بلیک لسٹ کردیا تھا۔

روسی میڈیا کی ’فیک نیوز‘ جرمنوں کو کیسے دیکھاتی ہیں؟

جرمن عوام میں سب سے زیادہ تشویش کی وجہ روس اور چین، سروے

فاونڈیشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "روسیوں اور بالخصوص فاؤنڈیشن کے دیرینہ شراکت داروں کے لیے ایک ناپسندیدہ تنطیم کے ساتھ کام کرنے میں بہت زیادہ خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

"

بیان میں ماسکو کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے اور اسے "شہری اور انسانی حقوق کے عالمی سطح پر پرعزم عزائم کے لیے "روسی خطرہ قرا ر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ "تاہم ہم اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس پر قائم رہیں گے۔"

ڈی ڈبلیوکی نشریات پر پہلے ہی پابندی

فریڈرک ناومین فاونڈیشن فروری 2022 میں ہمسایہ ملک یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد کریملن کی طرف سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد برلن کے دیگر حکمراں اتحادی شراکت داروں سوشل ڈیموکریٹس (ایس ڈی پی) اور گرینز سے منسلک تھنک ٹینکس کے ساتھ مل کر کام کررہی تھی۔

جرمنی کو روس کی طرف سے غلط فہمیاں پھیلانے کا خطرہ

ڈی ڈبلیو کے صحافی کی ماسکو میں حراست اور رہائی

ماسکو کی جانب سے سن 2015 میں منظور کردہ ایک قانون کے تحت یہ لازمی ہے کہ "ناپسندیدہ" قرارد ی جانے والی تنظیموں کو روس میں اپنی سرگرمیاں بند کردینی چاہئے۔ یہ قانون روسی حکام کو ایسی تنظیمو ں کے کسی بھی دفتر کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بینک اکاونٹس اور اثاثوں کو منجمد کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے۔

مزید یہ کہ اگر کوئی روسی شہری ان تنظیموں سے رابطہ رکھتا ہے تو اس کے خلاف مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔

روس نے کئی تنظیموں مثلا ً انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے دفاتر بند کردیے ہیں۔ روس نے ڈی ڈبلیو اور دیگر آزاد میڈیا پر بھی ملک میں نشریات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ج ا / ص ز (اے ایف پی، ڈی پی اے)

متعلقہ عنوان :