میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق

بیوی اکثرمجھے یہ کہتی رہتی ہے کہ اگرآپ نے دوسری شادی کی توآپ کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑیں گے

جمعہ 19 اپریل 2024 12:11

میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) معروف گلوکار ابرار الحق نے دوسری شادی کے خیال پر اپنی اہلیہ کا ردِعمل بتا دیا۔اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دوسری شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں اور اگر اس موضوع پر کچھ کہا تو میری بیوی ویسے تو کچھ نہیں کریں گی لیکن وہ اکثر مجھے یہ کہتی رہتی ہے کہ اگر آپ نے دوسری شادی کی تو آپ کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ابرار الحق نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کے یہ خیالات سن کر یہ کہتا ہوں کہ یہ نوبت شاید کبھی نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :