کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے اسرائیلی ریٹنگ میں کمی

وسیع تنازع کے امکانات اسرائیلی معیشت کو نقصان پہنچائیں گے،ایس اینڈ پی

جمعہ 19 اپریل 2024 13:10

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ایس اینڈ پی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے اسرائیلی ریٹنگ میں کمی کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ ایس اینڈ پی کے مطابق اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ڈبل اے مائنس سے اے پلس کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وسیع تنازع کے امکانات اسرائیلی معیشت کو نقصان پہنچائیں گے۔ایس اینڈ پی گلوبل نے پیش گوئی کی ہے کہ زیادہ تر دفاعی اخراجات میں اضافے کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت کا خسارہ اس سال میں جی ڈی پی کے 8 فیصد تک بڑھ جائے گا۔واضح رہے کہ یکم اپریل کے بعد سے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :