سوڈان، ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک

متاثرہ ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں ،وزیرصحت

جمعہ 19 اپریل 2024 13:14

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سوڈان نے کہا ہے کہ ملک میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک ہوگئے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان کی وزارت صحت نے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جنگ کے ایک سال کے دوران ہیضے اور ڈینگی بخار کی وجہ سے کل 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت ہیثم محمد ابراہیم نے کہا کہ تقریبا 11ہزار ہیضے کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 12 ریاستوں میں 325 افراد ہلاک ہوئے، ڈینگی بخار کے کیسز 9ہزار تک پہنچ چکے ہیں جن میں سے 66 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ جنگ کے باوجود وزارت صحت نے ہیضے سے متاثرہ ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں ، تقریبا 4ہزار ٹن جان بچانے والی ادویات، بشمول نس کے محلول، گردے و کینسر کی دوائیں اور میڈیکل لیبز کے لیے استعمال ہونے والی اشیا مختلف ریاستوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :