ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد

ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں اور ایک لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی،انتظامیہ

جمعہ 19 اپریل 2024 13:26

ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 48 ہزار 288 زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے مطابق ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں اور ایک لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی، جبکہ 6 لاکھ 77 ہزار 687 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

انتظامیہ کے مطابق نمائشوں اور عجائب گھر سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 1787 رہی جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 187 تحائف زائرین کو پیش کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذور افراد نے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک دروازے یا صحن سے دوسری جگہ گالف گاڑیوں کے ذریعے 45 ہزار 146 افراد کومنتقل کیا گیا، فیلڈ سروسز خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 446 رہی۔

متعلقہ عنوان :