غزہ میں بنی تصویر کو دنیا کا بہترین پریس فوٹوگراف ایوارڈ دے دیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) غزہ میں بنائی گئی ایک تصویر کو سال 2024 کا بہترین پریس فوٹوگراف ایوارڈ دے دیا گیا ہے۔ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر کا ایوارڈ کا یہ ایوارڈ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے فوٹوگرافر محمد سالم کو دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد سالم کو یہ ایوارڈ غزہ میں لی گئی ایک تصویر پر دیا گیا ہے جس میں ایک خاتون انس ابو معمر اپنی پانچ سالہ بھتیجی کی میت لیے بیٹھی ہے۔یہ تصویر 17 اکتوبر 2023 کو فلسطینی علاقے خان یونس کے نصر اسپتال میں کھینچی گئی تھی۔ تصویر اس وقت کھینچی گئی جب لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں شناخت کر رہے تھے۔اس اسپتال میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے لائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :