اسرائیل مخالف احتجاج پر امریکی یونیورسٹی میں الہان عمر کی بیٹی معطل

فلسطین کے حق میں مظاہرے پر 100 سے زائد طلبا گرفتارکرلئے گئے ،غیرملکی میڈیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:27

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) معروف امریکی ریپلیکن رہنما الہان عمر کی بیٹی کو فلطسین کے حق میں احتجاج کرنے پر کالج انتظامیہ نے معطل کر دیا ہے، جبکہ 100 سے زائد طلبا کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیا یونی ورسٹی میں میں ہونے والے فلسطین کے حق میں احتجاج کی بنا پر برنارڈ کالج کی جانب سے 3 طلبا کو معطل کیا گیا ہے۔

الہان عمر کی بیٹی اسری ہرسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں نہوں نے کہا کہ وہ کولمبین یونی ورسٹی میں آرگنائزر ہیں جو کہ یونی ورسٹی کو نسل کشی میں ملوثت کمپنیوں سے الگ ہونے کی وکالت کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں اسری نے بتایا کہ مجھے نوٹس ملا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مجھ سمیت 3 طلبا کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بتاتی ہیں کہ اس سے قبل کبھی انہیں اس طرح کی ڈسپلنری ایکشن کا سامنا نہیں کڑنا پڑا ہے۔دوسری جانب برنارڈ کالج کے مطابق ادارہ تفصیلات پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا، لیکن جمعرات کو اپنے سینئر عملے کے اعلان کی طرف اشارہ کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کولمبیا اور برنارڈ کے طلبا نے کولمبیا کے ساتھ لان میں ایک غیر قانونی کیمپ لگایا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ برنارڈ کالج کے سینئر اسٹاف کے ممبران کی جانب سے کیمپ میں حصہ لینے والے طلبا سے کیمپ چھوڑنے کی تلقین اور اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

جبکہ ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے بدھ کی رات تک کیمپ نہ چھوڑنے پر عبوری معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔100 سے زائد طلبا کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں قانونی کاروائی کا سامنا پڑ سکتا ہے، الہان عمر کی بیٹی سمیت 3 طلبا کو معطل کیا گیا ہے۔